گیشکور میں قابض فوج کے پروجیکٹ سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

349

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے گشکور میں قابض پاکستانی فوج کےایک پروجیکٹ سائٹ پر حملہ کرکے مشینری سمیت سرویلنس کیمرے کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے سامی گیشکور میں قابض فوج کی سرپرستی میں ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔ سرمچاروں نے سائٹ پر قائم دشمن فوج کے چوکی پر نصب سرویلنس کیمرے، بیٹری و سولر پینل کو بھی تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج اپنی قبضہ گیریت کو دوام بخشنے کیلئے مذکورہ سائٹ پر ڈیم کی آڑ میں ایک فوجی کیمپ تعمیر کررہی ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ سائٹ پر کام کرنے والے افراد کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے لالچ کا شکار ہوکر اس پراجیکٹ کا حصہ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے خود ذمہ دار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔