مستونگ: مسافر کوچ الٹنے سے خواتین، بچوں سمیت 11 افراد زخمی

258

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کھڈ کوچہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جس میں بچوں اور خواتین سمیت 11 مسافر زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو نجی کلینک میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، بعدازاں انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔