کیچ: پاکستانی فوج کے چوکی پر حملہ

340

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے زامران میں کوہتان کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

تاہم حملے کی تصدیق یا تردید حکام کے جانب سے نہیں کی گئی ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔ ماضی میں مذکورہ علاقے میں فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کرتے آرہے ہیں۔