قلات میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

380

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ رات قلات شہر میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔