بلوچ مظاہرین پر جارحیت ریاست کی نفرت کو عیاں کرتا ہے – براہمدغ بگٹی

514

بلوچ قوم پرست رہنما و بلوچ ریپبلکن پارٹی کےسربراہ نوابزدہ براہمدغ بگٹی نے اسلام آباد میں بلوچ خواتین اور بچوں پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر جارحیت اور حملہ ریاست کی بلوچ عوام پر مسلسل جارحیت و نفرت کو عیاں کرتا ہے۔

بلوچ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوجی اشرافیہ کو یہ نہیں بھولنا چایہے کہ تشدد سے قومی تحریکوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

نواب براہمدغ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست نے ماضی میں جس بربریت کا مظاہرہ بنگلا دیش میں کیا آج وہ سب بلوچستان میں دھرایا جارہا ہے۔ نہتے خواتین اور بچوں پر ریاستی جارحیت ان کے شکست اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔

دریں اثنا بی آر پی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسلام آباد میں نہتے بلوچ خواتین اور بچوں پر ریاستی جارحیت، بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلو میں بلوچ نوجوانوں کے قتل کے خلاف بلوچ ریپبلکن پارٹی یورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کریگی۔