بلوچ مظاہرین پر تشدد کیخلاف کراچی میں مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج

259

تربت تا اسلام آباد لانگ مارچ کرنے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں پر تشدد اور مظاہرین کی گرفتاری کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی و دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کرنے والوں پر سندھ پولیس نے ایف آئی درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ مظاہرین نے اشتعال انگیز تقاریر کی ہیں جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔ ایف آئی آر میں مزدور رہنماء ناصر منصور، انسانی حقوق کے کارکن سعید بلوچ، عبدالوہاب بلوچ، شعیب بلوچ اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے نال، خضدار، کوہلو ، ڈی آئی خان میں بلوچ لانگ مارچ شرکا کے استقبال کرنے والے شرکا پر دہشتگردی کے مقدمات درج کیئے جاچکے ہیں۔