سبی میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

247

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج سبی کے علاقے لہڑی میں قابض پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے سبی کے علاقے لہڑی روڈ چاچڑ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی بم ڈسپوزل اسکوا ڈ کے اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔