جبری لاپتہ بلوچوں کے قتل پر عالمی ادارے نوٹس لیں – وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ

119

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے چیئرپرسن سورٹھ لوہار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں جبری لاپتہ بلوچوں کو جھوٹے مقابلوں میں مار کر پھیبکنا تشوشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ بلوچستان کے تین الگ الگ مقام پر 12 سے زائد جبری لاپتا بلوچ کارکنان کو مار کر پھینکا گیا ہے۔ پاکستانی فورسز سندھ اور بلوچستان میں سندھی و بلوچوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔

سورٹھ لوہار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی دنیا کے تمام انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ماہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری لاپتہ بلوچوں قتلِ عام پر سخت رد عمل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ کارکنان کی قتلِ عام پر احتجاج کریں گے۔