کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

146

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا مذکورہ شخص کو گذشتہ روز شام کے وقت کیچ کے علاقے تجابان سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ کا رہائشی ہے جو 2018 کو پاکستانی فوج کے چھاپوں اور آپریشنوں سے تنگ آکر ہجرت کرکے تجابان میں رہائش پذیر تھا جنہیں کل فوج نے حراست میں لیا۔