بلوچستان: حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد ہلاک 3 زخمی

83
File Photo

ہفتے کے روز بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں فائرنگ اور حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔

کوئٹہ کے علاقے لکپاس ایرے میں روڈ حادثہ سے موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی جاں بحق ہوئے ۔ جن کی شناخت عنایت اللہ ولد صالح محمد قوم پرکانی اور محمد شفاء ولد صالح محمد قوم پرکانی ساکن درینگڑھ سے ہوا ۔

جبکہ ضلع نوشکی میں 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ۔

جس کی وجہ سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔

لیویز حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے کوچکی کے قریب 2 گاڑیوں میں ٹکر سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

دریں اثنا کوئٹہ کےعلاقے سیٹلائیٹ ٹاون کے ایک دکان میں ڈکیتی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

پولیس کےمطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کوہلاک جبکہ دو کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا ۔لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔