ہرات: ایک اور بڑا زلزلہ

264

افغانستان میں 6.3 شدت کا دوسرا بڑا زلزلہ آگیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

دوسرے زلزلے کا مرکز بھی افغانستان کا شہر ہرات تھا، جہاں ہفتے کو آنے والے زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے کہا کہ بدھ کو شمال مغربی افغانستان میں ایک اور6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔

تحقیقی مرکز نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کے جھٹکے 10 کلومیٹرکی گہرائی میں محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ یہ ہفتے کے روز ہرات شہر کے شمال مغرب میں آنے والے متعدد زلزلوں کے چند دن بعد آیا ہے، جس میں دو ہزار سے ذائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔