نصیرآباد: تعمیراتی کمپنی کے 2 مزدور مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

175

نصیر آباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغواء کرلیا ۔

خبر کے مطابق نصیر آباد کے علاقے چھتر کی حدود کورار سے مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر دو مزدوروں کو اغواء کرلیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔