کیچ: گڈگی میں یوفون موبائل ٹاور کے مشینریز کو نذر آتش کیاہے، بی ایل ایف

184

 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے 23 ستمبر کو کیچ کے علاقے بالگتر گڈگی میں قائم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کی ٹاور پر حملہ کرکے مشینری سمیت نذرآتش کیاہے۔

 میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے جاری رہیں گے۔