تربت اور تمپ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

286

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقوں تربت اور تمپ میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 22 ستمبر کی شب تربت کے علاقے آپسر، سلالہ بازار میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب دشمن فوج کی دو گاڑیاں مذکورہ مقام پر پہنچے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض فوج کوبھاری جانی نقصانات اٹھانے پڑے۔

مزید کہاکہ ایک اور کارروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب تمپ کے علاقے میرآباد میں یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا۔

آخر میں ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔