کیچ: پاکستانی فورسز پر حملہ

552

ضلع کیچ کے تحصیل مند کے علاقے حمزئی بند کاسگانی ندی میں قائم پاکستانی فورسز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

واقعہ کے بعد فورسز کی طرف سے بھی فائرنگ کی گئی ہے۔ تاہم عسکری حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے اور نہ ہی ابتک مسلح آزادی پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔