حب: ایک شخص کی لاش برآمد

172

حب چوکی کے علاقے درگاہ شاہ نورانی کے قریب محبت فقیر کے مقام سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔

مقامی انتظامیہ اور ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 37 سالہ عبدالطیف ولد محمد عالم ساکن شہداد کوٹ قمبر سندھ کے نام و پتہ سے کی گئی تاہم موت کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا ہے، لاش کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا حب عدالت روڈ پر دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار 17 سالہ روشن ولد معشوق ساکن جام کالونی جاں بحق جبکہ 3 موٹر سائیکل سوار 8 سالہ ریحان ولد حاجی بہار، 17 سالہ بلاول ولد نصیر اور 15 سالہ آصف ولد یوسف زخمی ہو گئے، نعش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔