کیچ: فورسز پوسٹ پر مسلح حملہ

413

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق درمکول اور پیدراک کے علاقوں کے درمیان واقع فورسز کے چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں حملہ آور فرار ہوگئے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

حالیہ دنوں چودہ اگست کے موقع پر بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج اور ان کی حمایت یافتہ افراد پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے کوئٹہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں چودہ اگست کی تقریبات کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

حملوں کے باعث بولان و دیگر علاقوں میں کار ریلیوں اور دیگر پروگرام کو منسوخ کیا گیا۔