مشکے میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

412

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے منگلی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو گذشتہ شب 9 بجے کے قریب نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے راکٹ لانچر اور گرنیڈ لانچروں سے دشمن پر متعدد گولے داغے، جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ آج دشمن فوج کی ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو لیجانے کیلئے مذکورہ کیمپ پہنچی۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔