تربت: پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

469
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت ائیرپورٹ چوک پر قائم فورسز چوکی پر مسلح افراد نے حملے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے بعد فورسز دیر تک فائرنگ کرتے رہیں تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں بلوچستان بھر میں فورسز اور حکومتی حمایتی افراد پر ہونے والے حملوں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جنکی ذمہ داریاں بلوچ آذادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔