کیچ: پاکستانی فوج پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

268

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب ساڑھے آٹھ بجے تربت کے علاقے جوسک میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر دستی بم حملہ کیا۔

ترجمان نے کہاکہ  بم چوکی کے اندر گر کر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔