ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ بگٹی: مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک

132
File Photo

ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ میں پہاڑی سے گر کر نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے پیرکوہ میں بکریاں چراہتے ہوئے نوجوان پاؤں پھسلنے کے باعث پہاڑی سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا نوجوان کی شناخت ندیم نوسانی بگٹی کے نام سے ہوئی جو کہ پیرکوہ کا رہائشی تھا۔

دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 40 محلہ میر عرض محمد جتک میں گھر کے اندر فائرنگ سے اسحاق واجہ نامی نوجوان قتل ملزم موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلاب خان شیخ پولیس ٹیم کے ہمراہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنے تحویل میں لے لیا اور ہوسٹ مارٹم کے لیے سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید سٹی پولیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔