ٹوئٹر کی چڑیا اُڑ گئی

209

ٹوئٹر کی چڑیا اُڑ گئی، لوگو باضابطہ تبدیل ہوگیا، سوشل میڈیا سائٹ کا لوگو باضابطہ تبدیل کرکے ’X‘ کردیا گیا۔

ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے آج صبح ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ کی گئی اور بعدازاں ٹوئٹر کا لوگو باضابطہ طور پر تبدیل کر دیا گیا

خیال رہے کہ ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر یوزر نیم تاحال ’ٹوئٹر‘ ہے، تاہم ڈسپلے نیم تبدیل کرکے ’ایکس‘ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

اس نئے لوگو کو عبوری لوگو کہا جا رہا ہے، لہٰذا مستقبل میں اس لوگو میں مزید تبدیلی ہوسکتی ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے لئے گئے اس اقدام پر ایک صارف نے سوال کیا کہ ’لہٰذا اب ٹوئٹر کو ری برانڈ ’ایکس‘ کیا جارہا ہے تو اب ٹوئٹس کو کیا کہیں گے، جس کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ’ایکسز‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز کی ڈیل کے عوض ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے کے بعد ایکس کورپ نامی ادارے میں ضم کرچکے ہیں، جس کے بعد سے اب تک ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں جن میں ٹوئٹر بلیو سروس قابل ذکر ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں عارضی طور پر ٹوئٹر کے روایتی برڈ لوگو کو ڈوگی کوائن کے کتے والے لوگو سے تبدیل کیا گیا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایلون مسک کے اقدامات اور پالیسیوں پر تیزی سے عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اب اس نئے اقدام پر بھی سوشل میڈیا صارفین خوش دکھائی نہیں دے رہے۔

چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر ’برڈ‘ لوگو کی واپسی کا مطالبہ اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔

ساتھ ہی کہا جا رہاہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو بھی نوکری سے نکال (فائیر) دیا ہے۔