بلوچستان: ایک شخص حراست بعد لاپتہ، دو افراد بازیاب

215
اورنگزیب،ہاشم،نصیر احمد

بلوچستان سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے، جبکہ دو افراد بازیاب ہوگئے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نصیر احمد ولد فقیر محمد سکنہ مشکے جہلواری کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نصیر احمد کو فورسز نے عیدالفطر کے دس روز بعد تربت سے حراست میں لیا ہے جسکی تصدیق اب اہلخانہ نے کردی ہے۔

دوسری جانب آواران کے علاقے مشکے سے اطلاعات ہیں کہ 22 دسمبر 2018 کی رات گھر پر چھاپہ مارکر ہاشم ولد رسول بخش نامی شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جو طویل مدت تک فورسز کے تحویل میں رہنے کے بعد 23 جولائی 2023 کو خضدار سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

ادھر خاران سے گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے حافظ اورنگزیب بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔