پاکستان: موبائل انٹر نیٹ سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

373

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی تاہم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔