وٹس ایپ پیغامات، ایڈٹ آپشن کی آزمائش شروع

311

وٹس ایپ نے میسج ایڈٹ کرنے کی سہولت پر کام شروع کر دیا ہے۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ایپ، ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے کہا ہے کہ نئے بی ٹا ورژن میں ایڈٹ کا آپشن شامل کیا جارہا ہے جو پیغامات میں غلطیاں درست کرنے اور ایڈٹنگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔

پیغام کی ایڈیٹنگ کے لیے آپ کو کچھ دیر تک پیغام پر انگلی رکھنا ہوگی اور سلیکٹ ہونے کے بعد اوپر کی جانب عمودی لائنوں کو ٹچ کرنے پر ایڈٹ بٹن نمودار ہوجائے گا اسے منتخب کرکے آپ پیغام کو ٹھیک کرسکتےہیں اور ان کی غلطیوں کو دور کرسکتے ہیں یہ کام میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر کرنا ہی ممکن ہوگا۔ تاہم اس کے بعد جو بھی پیغام ہوگا اس میں ایڈٹ شدہ کا اضافہ ہوگا۔

تاہم ایڈیٹنگ کی سہولت کے ساتھ آپ کئی مرتبہ پیغام میں ردوبدل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ بی ٹا کے v2.23.10.13 ورژن میں دیکھے جاسکتے ہیں۔