مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

362

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نےگذشتہ روز گیارہ مئی کو شام چھ بجے مشکے کے علاقے میانی قلات میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب قابض فوج کے پانچ اہلکار اپنی چوکی سے نکل کر پیدل جا رہے تھے۔ اس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔