ہوشاپ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر شدید نوعیت کا حملہ

1067
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب سے آمد اطلاعات کے مطابق ایف سی کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا اس دوران شدید فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی۔

لوگوں کے مطابق کیمپ کی طرف دھماکوں کی آوازیں دیر تک سنائی گئی ہیں جس سے علاقہ گونج اٹھا۔

تاہم آخری اطلاعات تک نقصانات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔