روس کے 14 ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرائے ہیں۔ یوکرین

343

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات بھر ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز سے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جن میں سے چودہ مار گرائے گئے ہیں۔

یوکرین نے اودیسہ میں روس کے ایرانی ساختہ چودہ ڈرونز مار گرائے ہیں۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات بھر ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز سے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

ان ڈرونز کے حملوں سے اودیسہ کے بعض علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی جنہیں بجھا دیا گیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یوکرین فوج کا کہنا ہے کہ روس کے سترہ میں سے چودہ ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہا گزشتہ سال روس نے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کردی تھی ۔