فورسز کا شاہ نورانی میں مظاہرین پہ فائرنگ قابل مذمت ہے -بی این پی

98

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے شاہ نورانی اور گردونواح میں فائرنگ اورخوف و ہراس پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ایسے موقع پر جب خانہ شماری ‘ مردم شماری کا عمل جاری ہے وہاں پر خوف و ہراس پھیلانے کا عمل یقینا سازش ہے ہم نے چند روز قبل بھی ان خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ شاہ نورانی ‘ سارونہ ‘ وڈھ و گردونواح کے علاقوں میں دانستہ طور پر غیور عوام کو خانہ و مردم شماری سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان علاقوں کی آبادی کم خانہ و مردم شماری سے دور رکھا جائے۔

“مردم و شماری خانہ کے عمل کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جاتا اور عوام کو سہولیات فراہم کی جاتی یہاں پر یہ امر باعث تشویش ہے کہ اس وقت بلاوجہ خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے ۔”

بیان میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے دوران معاملات میں خلل ڈالا جا رہا ہے تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو اور وہ مردم شماری کا حصہ نہ بنیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے علاقوں کو مردم شماری سے دور رکھا جائے پارٹی کسی سازش کو برداشت نہیں کرے گئ نہ کسی کو اجازت دیں گے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب بنیں۔

“ فوری طور پر مرکزی و صوبائی ارباب اختیار ‘ محکمہ شماریات اس کا نوٹس لیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں مردم شماری و خانہ شماری میں عوام بلاخوف و خطر اپنے خاندانوں کا اندراج کرائیں اس کے برعکس بی این پی پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتا ہے عوام کو مردم شماری و خانہ شماری سے دور رکھنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے –“