پاکستان کے خلاف فتح پر طالبان کی اپنی ٹیم کو مبارک باد

280

افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کرنے پر طالبان حکام نے اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

سہیل شاہین نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر افغانستان کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ افغانستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔