کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی

829

تحریک طالبان پاکستان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں انکے ایک حملہ آور نے پاکستان فوج اور ایف سی کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا-

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں طالبان ترجمان محمد خراسانی نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ ائیرپورٹ چوک پر موسیٰ چیک پوسٹ کے نزدیک ہمارے ایک استشہادی مجاہد منصور بلال نے فوج اور ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ کیا-

محمد خراسانی کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فورسز کے تین گاڑیاں کا نشانہ بنیں اور ایک فوجی آفیسر سمیت دس فوجی اور 20 ایف سی اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔

دوسری جانب سیکورٹی حکام نے دھماکے میں پانچ افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ آج کوئٹہ میں پاکستان سُپر لیگ “پی ایس ایل” ایڈیشن 8 کا ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جارہا ہے جس کے باعث شہر میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے-