نال: بجلی کی طویل بندش کیخلاف زمینداروں کا احتجاج، شاہراہ بند

171

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال میں بجلی کی بندش غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی جانب سے نال میں سی پیک روڑ کو مختلف مقامات میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔

جس کی وجہ سے مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خضدار اوراسسٹنٹ کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر نال کے ساتھ جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے دو دن کے اندر بجلی بحال کرانے کی یقین دہانی پر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کیا گیا۔

اس موقع پر زمینداروں نے کہا کہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشینڈگ کی وجہ سے انکی فصلیں تباہ ہوچکے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔