بلوچستان:28 فروری سے یکم مارچ، تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان

295
فائل فوٹو

بلوچستان کے اکثر علاقوں میں 28 فروری سے یکم مارچ کے دوران تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں مغربی ہواؤں اور بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، 28 فروری کو مغربی ہوائیں مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے یکم مارچ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ان علاقوں میں کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، چمن اور پشین شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔