کوئٹہ: گیس دھماکا، 4 افراد جھلس گئے

162

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ کے شکایات آنے سمیت گیس لیکیج کے باعث حادثات بھی تواتر کیساتھ رونماء ہورہے ہیں-

کوئٹہ میں گیس لیگج سے دھماکے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، حادثے میں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیاہے-

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردیوں کے دوران گیس پریشر میں کمی اور بندش کے باعث اس نوعیت کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

بلوچستان میں سردیوں کے موسم میں گیس لیکج اور دھماکوں سے حادثات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اپنی لاپرواہی بھی شامل ہے۔