چینی زبان میں ترانہ گانا بلوچ وطن پر قبضے کااعلان ہے – ڈاکٹر اللہ نذر

1272

بلوچ آزادی پسند رہنماء اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےایک ٹویٹ میں گوادر میں چین کے نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بچوں سے چینی ترانہ گانے پر ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ یہ عمل بلوچ وطن پر دوقبضہ گیروں کے قبضے کاایک اعلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں چین اور پاکستان کا ایک ساتھ ترانہ گانا نہ صرف گوادر بلکہ بحرہ بلوچ سے لیکر کوہ سلیمان تک بلوچوطن پر دو قبضہ گیروں کے قبضے کا اعلان ہے۔

بلوچ قوم دوست رہنماء نے اپنے خیالات کا اظہار بلوچی زبان میں کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گوادر پورٹ پر چین کے نئے سال کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقادکیا گیا۔

تقریب میں چین پاکستان گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے بچوں نے اردو اور چینی زبان میں ترانے گائے اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگکمپنی (COPHC) کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین چنگ باؤچونگ سے اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کرنے کیلئے ان کا ہاتھ سےبنایا ہوا پورٹریٹ پیش کیا۔