سبی: بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص زخمی

397

بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

دھماکہ بھاگ پولیس تھانے کے گوٹھ مٹھل آباد کے قریب جلال خان روڈ کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک چرواہا شدید زخمیہوگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق زخمی کو سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا ہے جبکہ فورسز علاقے کو گھیرے  میں لے کر شواہد اکھٹے کررہی ہے۔