بلیدہ میں ڈاکٹر و طبی سہولیات کی عدم دستیابی سے خاتون زچگی کے دوران جانبحق

190

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر حاملہ خاتون جان بحق ہوگئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز سے تعلق رکھنے والی خاتون زچگی کے دوران بروقت طبی امداد نہ ملنے پر وفات پاگئیں۔

اطلاعات کے مطابق بلیدہ میں ڈاکٹر وطبی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب خاتون کو گذشتہ شب تربت لایا جارہا تھا کہ دشوار گزار راستے میں دم توڑ گئی۔

خیال رہے اس سے قبل بھی بلیدہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بروقت سہولیات نا ملنے کے باعث زچگی کے دوران جان بحق ہوگئی تھیں۔