بلوچستان: فائرنگ و دیگر واقعات میں 6افراد ہلاک، متعدد زخمی

202

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک، 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی-

تفصیلات کے مطابق ضلع سبی کے علاقے بختیارآباد میں ٹریکٹر اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے-

دوسری جانب رات گئے مسلح ڈاکوؤں نے اوستہ محمد سے کوئٹہ جانے والے مسافر بس پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ منظور مینگل نامی مسافر شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے-

واقعہ کے خلاف مسافروں نے نے رات گئے تک قومی شاہراہ کو سبی بختیار آباد کے قریب بند کرکے ٹریفک کے لئے معطل کردیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی-

آواران جھاؤ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی اُلٹنے سے ڈرائیو بدل خان ولد مامو جان کی بازی ہارگئے ہیں-

ایک اور واقعہ میں کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ہاسٹل میں گیس دھماکے سے ریزیڈنٹ پیڈز میڈیسن ڈاکٹر عرفان اللہ بیٹنی نامی شخص شدید زخمی ہوگئے، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

پشین کے علاقے کلی تراٹہ پہلوان میں گھریلو ناچاقی کے بنیاد پر محمد امین نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے سمیع اللہ رودی علی زئی کو قتل کردیا-

ادھر پنجگور چیدگی بارڈر پر جھونپڑی میں آتش زدگی سے کوئٹہ کا رہائشی پشتون حیات نامی شخص جلس کر جان کی بازی ہارگیا-

مزید برآں بلوچستان کے ضلع حب میں ہائیٹ تھانے کے حدود میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، لاش حب سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعہ کے حوالے سے مزید کارروائی پولیس انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثناء ژوب کے علاقے سمبازہ سے مقامی انتظامیہ کو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعدشناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے-