ٹوئٹر نے خاموشی کے ساتھ ایک نئی تبدیلی کردی

285

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے خاموشی کے ساتھ ایک اہم تبدیلی کردی۔ ٹوئٹر میں اب تک ویب، اینڈرائیڈ یا آئی فون سے ٹوئٹ کیے جانے صارفین کو علم ہوجاتا تھا کہ یہ ٹوئٹ کس ذریعے سے کی گئی۔ مگر اب ٹوئٹر میں ڈیوائس لیبل نامی اس فیچر کو ختم کردیا گیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں اس بارے میں بتایا گیا تھا جس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے تصدیق کی۔

ٹوئٹر میں اب ٹوئٹ کرنے پر دیگر افراد کو علم نہیں ہوسکے گا کہ یہ میسج اینڈرائیڈ، آئی فون یا ویب کہاں سے پوسٹ کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ فیچر اکثر اینڈرائیڈ فونز بنانے والی کمپنیوں کے لیے شرمندگی کا باعث بن جاتا تھا جو اپنے فون کی تشہیر کے لیے آئی فون سے ٹوئٹ کرتی تھیں۔

اس سے قبل ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر میں میوٹ اور بلاک سگنلز کو بلیو ویری فائیڈ کے لیے ضم کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر میں لگ بھگ روزانہ کی بنیاد پر نئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے 17 دسمبر کو ان صحافیوں کے اکاؤنٹس بھی بحال کردیا گیا تھا جن کو 16 دسمبر کو معطل کیا گیا تھا۔