تربت شہر میں دھماکہ

421

ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں زور دار دھماکہ سنا گیا۔

دھماکہ شہر میں سنیما چوک پر پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔ جبکہ دھماکے سے قرب و جوار کی دوکانیں اور کاروبار کو فورسز نے بند کروا دیا۔

تاہم ابتک عسکری حکام کی طرف سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔