تمپ: مسلح افراد کا فورسز چوکی پر حملہ

353
File Photo

تمپ میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے چوکی کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں کیپٹن جہانگیر کے گھر پر قائم فورسز چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان بھر میں فورسز پر اس نوعیت کے حملے متواتر ہوتے ہیں جہاں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہتا ہے جبکہ اکثر فورسز حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کرتے ہیں۔