کوئٹہ میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 8 ہلاک

466

کوئٹہ سرکلر روڈ سٹی نالہ میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ منشیات فروش ہلاک ہوگئے جبکہ سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی منشیات کے اڈےگرا دیے گئے۔

 پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ منشیات فروشوں کے اڈے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ہلاک منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔