تربت میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

310

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے  سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ڈی بلوچ روڈ پر قائم پُل کے قریب قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، جسکے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔