کیچ: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

311

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ بدرنگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے ذرائع کے مطابق بم حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

حکام کا موقف نقصانات کے حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جہاں فورسز کو مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے، فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری اکثر بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔