کیچ، قلات: خاتون سمیت دو افراد قتل

229

بلوچستان کے ضلع قلات اور کیچ میں دو مختلف نوعیت کے واقعات خواتین سمیت دو افراد قتل جبکہ ایک بچہ سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے ریج سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد اسکی شناخت عبدالقدوس ولد الف خان کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتول دو روز قبل اپنے گاڑی کے ساتھ لاپتہ ہوئے تھے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ مقتول کے کار کو نامعلوم افراد بکنگ پر لئے گئے تھے۔ خدشہ ہے انہوں نے کار چھنینے کے بعد ڈرائیور کو قتل کرکے لاش کو ویرانے میں پھینک دیا ہوگا۔

نعش کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو گلے میں پند ھا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار سے اطلاعات ہیں کہ کل رات ڈنڈار کے علاقے نگور میں نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر کورولا گاڑی کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ایک خاتون جانبحق اور بچہ سمیت ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

جانبحق اور زخمی افراد کا تعلق آشال نیک محمد بازار سے ہے وہ ڈنڈار کو ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔