کوئٹہ کراچی شاہراہ پھر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند

318
فوٹو: کمانچر بلوچ

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو ایک بار پھر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کے مطابق لسبیلہ ڈسٹرکٹ میں پھر شدید بارشوں سے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گذر رہا ہے جس کی وجہ کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک اور ذرائع آمدورفت کے لیے مکمل معطل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی کے لئے سفر کرنے والے مسافر، کوچز، مال بردار ہیوی گاڑیاں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے مکمل گریز کریں تاکہ انہیں سفر کے دوران کوئی مشکلات پیش نہ آسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل بارشوں سے قومی شاہراہ سفر کرنے کے قابل نہیں ہے لہٰذا ٹرانسپورٹر اور عوام الناس کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔