پنجگور ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

814

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پنجگور کے علاقے چتکان میں قائم فرنٹیر کور (ایف سی)کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چودہ اگست کی رات آٹھ بجکر تیس منٹ پرہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے چتکان میں قائم فرنٹیر کور (ایف سی)کے ہیڈ کوارٹر پر اے ون کے گولے داغے جو ہیڈ کوارٹرمیں جا کر اپنے نشانوں پر لگے، حملے کے نتیجے میں ایف سی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔