مشکے میں فورسز پر حملے

373

بلوچستان کے ضلع مشکے میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد آج صبح مشکے کے علاقے ملشبند، ننکی، جکی اور اوگار کے مقام پر قائم فورسز کے چوکیوں کو نشانہ بنایا جبکہ حملے کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق حکام کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان میں یوم آزادی منایا جارہا ہے جبکہ ہر سال اس مہینے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

گذشتہ شب بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ اور ان کی مدد کیلئے آنے والے اہلکاروں کو بھی حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

اس کے علاوہ ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں قلم دین چوک پر بھی فورسز کے چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تھا۔

تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔