چین براہ راست بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے – ڈاکٹر اللہ نظر

765

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ و آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا چین براہ راست بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے-

یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پہ اپنے مختصر بیان میں کیا۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کے مطابق چین پاکستان کو بین الاقوامی سفارتی مدد، فوجی ساز و سامان، جنگی تکنیک سمیت امداد کی فراہمی سے بلوچ نسل کشی میں شامل ہے-

بلوچ رہنماء کا کہنا تھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سامراجی عزائم کے ساتھ بلوچ عوام کی نسل کشی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں براہ راست ملوث ہے، ہم عالمی اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بطور قوم بلوچ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اللہ نظر کہنا تھا کہ یورپی یونین ، اقوام متحدہ، امریکہ سمیت دیگر کو چاہیے کہ بلوچ وطن کو متنازعہ علاقہ قرار دیں اور اقوام متحدہ اپنی امن فوج بلوچستان میں تعینات کرے-

بلوچ رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک افغانستان، ایران اور بھارت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قوم کی قومی آزادی کے لئے جاری تحریک کا ساتھ دیں۔

بلوچ رہنماء نے کہا ہے کہ آزاد بلوچستان خطے میں امن و سلامتی کا ضامن ہوگا۔