کوئٹہ تاریکی میں ڈوب گیا

994

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کا مرکزی شہر کوئٹہ میں ایک گھنٹے سے بجلی مکمل بند ہے –

گرڈ اسٹیشن میں 132 وولٹیج بس ہارون پر ایمرجنسی بریک ڈاؤن کے سبب صوبائی درالحکومت سمیت مستونگ اور نوشکی میں بھی بجلی کی سپلائی متاثر ہوچکا ہے –

شہریوں نے غیراعلانیہ ایمرجنسی بندش پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور جلد بجلی بحالی کا مطالبہ کردیا –